بولی وڈ ہدایت کار وکاس بہل نے اپنے پارٹنر فلم ساز کیخلاف 10کروڑ کا ہرجانہ دائر کردیا
پارٹنرز کی جانب سے کمپنی کو تحلیل کیے جانے کے بعد چند گھنٹوں بعد ہی ان پر پہلے کمپنی کی خواتین ملازموں اور بعد ازاں اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20
(جاری ہے)
انوراگ کشیپ اور وکرم دتیا موٹوانی نے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ وہ وکاس بہل کی خراب عادتوں کے حوالے سے کافی وقت سے باخبر تھے،تاہم وہ مجبور تھے، لیکن اب وہ مجبور نہیں ہیں۔
وکاس بہل کے سابق پارٹنرز نے انہیں جنسی ملزم اور خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص قرار دیتے ہوئے متاثرہ خواتین سے معزرت بھی کی۔تاہم اب وکاس بہل نے اپنے پارٹنرز انوراگ کشیپ، وکرم دتیا موٹوانی اور مدھو منٹینا کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ وکاس بہل نے ممئی کی ایک عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے سابق پارٹنرز نے نہ صرف ان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے، بلکہ انہوں نے ان کی ساکھ کو بھی متاثر کیا۔وکاس بہل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنے سابق پارٹنرز کو موقع پرست شخص قرار دیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے ہی ان کے خلاف اس ساری مہم کو تشکیل دیا۔وکاس بہل نے اپنی درخواست میں سابق پارٹنرز کو ہی کمپنی کو تحلیل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا،ساتھ ہی انہوں نے ان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.