پولیس نے منشیات فروشی ،ناجائزاسلحہ رکھنے اوراشتہاریوں سمیت 15ملزمان کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:30

پولیس نے منشیات فروشی ،ناجائزاسلحہ رکھنے اوراشتہاریوں سمیت 15ملزمان ..
وہاڑی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وہاڑی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی 4منشیات فروش, 2اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 9مجرمان اشتہاری گرفتار-ملزمان سی1830گرام چرس, 252لیٹر شراب, 60لیٹر لاہن 1پسٹل اور 1بندوق برآمد-بجلی چوری,غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروش, 2اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 9 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1830گرام چرس, 252لیٹر شراب, 60لیٹر لاہن, 1بندوق 12بور اور 1پسٹل برآمد کیا۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئی- گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 1اے کیٹگری اور 8بی کیٹگری کے شامل ہیں. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ساہوکا میں 5مقدمات درج کئے گئی. پانی چوری کرنے پر لڈن میں 2مقدمات درج کئے گئی. غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے صدر میلسی اور ٹبہ سلطانپور میں 3مقدمات درج کئے گئے جبکہ لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2مقدمات درج کئے گئے۔