Live Updates

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا ڈیم فنڈ میں پچاس لاکھ روپے کا عطیہ

آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہونی چایئے ، صدر راولپنڈی چیمبر

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بڑے آبی ذخائر کے عدم تعمیرسے مستقبل میں پاکستان میں پانی کی قلت ہو سکتی ہے، آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم فنڈ کے قیام اور پانی محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی مہم اور کوششوں کو سراہتاہے ۔

ایک بیان میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس نے ڈیم فنڈ مہم میں بھر پور حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبر کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لیے چیمبر کی جانب سے پچاس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وفد کی نمائندگی صدر چیمبر ملک شاہد سلیم اور سابق صدر سہیل الطاف نے کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ معاشی بحران پر جلد قابو پا لیں گے ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی لحاظ سے چیلنجز کا سامنا ہے بڑے بڑے قومی ادارے خسارے کا شکار ہیں ملک قرضوں میں پھنسا ہو اہے، حکومت ایکسپورٹ بڑھانے اور خسارہ کم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات