Live Updates

عمران خان نے زلزلے کے دوران بھی اپنی نشست پر بیٹھ کر ثابت کر دیا کہ وہ بہترین لیڈر ہیں

عمران خان کے زلزے کے دوران باہر نہ بھاگنے پر عوام اپنے وزیر اعظم کی تعریفیں کرنے پر مجبور

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 11:54

عمران خان نے زلزلے کے دوران بھی اپنی نشست پر بیٹھ کر ثابت کر دیا کہ وہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء)   کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران زلزلہ آیا تھا لیکن عمران خان اپنی نشست پر موجود رہے اور کہا کہ میں ادھر سے جہاں بھی جاؤں گا زلزلہ ہی ہو گا۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں زلزلہ آیا تو سب بھاگ گئے لیکن عمران خان بیٹھے رہے اور اس کو لیڈر شپ کہتے ہیں۔

مشاورتی اجلاس میں شریک وزراء جب زلزلے کی وجہ سے باہر بھاگے تو پھر اپنے لیڈر کو دیکھا تو شرمندہ ہو کر واپس بیٹھ گئے ۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ صرف ایک شخص بھی بہت کچھ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس طرح وزراء عمران خان کو دیکھ کر واپس آئے اسی طرح بے ایمان لوگ بھی واپس پلٹیں گے۔خیال رہے دو روز قبل شدید زلزلے نے پاکستان کے بالائی علاقوں کو لرزا دیا۔

(جاری ہے)

جس وقت زلزلہ آیا ،اس وقت وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس جاری تھا ۔ جیسے ہی زلزلے کے جھٹکے بڑھے ،وزیر اعظم عمران خان کا سیکیورٹی عملہ اندر پہنچ گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی پارٹی رہنما نشستوں سے اٹھ گئے۔اس دوران سیکیورٹی عملے نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ اٹھ کر عمارت سے باہر آ جائیں ۔جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں سے اٹھ کر کہاں جائیں گے، یہاں سے باہر بھی نکلیں گے تو زلزلہ ہی ہوگا۔

یہ کہہ کر وزیراعظم نے باہر جانے سے انکار کردیا۔ یہ دیکھ کر پارٹی رہنما بھی دوبارہ اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے اور پارٹی اجلاس جاری رہا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی عمران خان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایک لیڈر کو بلکل ایسے ہی ہونا چاہئیے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کو موت سے بھی ڈر نہیں لگتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات