وزیراعظم کے نیا پاکستان اپنا گھر ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ہو گیا
ملک بھر میں منصوبے کی شاندار عوامی پذیرائی، نادرا کے مقرر کردہ سینٹرز پر صبح سے ہی لوگوں کا تانتا بندھ گیا، فارم 60 دنوں تک بشمول ہفتہ اتوار جمع کرائے جا سکیں گے اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر، سوات، مظفرآباد، گلگت میں رجسٹریشن 21 دسمبر تک جاری رہے گی
پیر 22 اکتوبر 2018 14:46
(جاری ہے)
خاندان میں صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی۔ نادرا کے بلیو ایریا میں میگا سینٹر کے باہر صبح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور خواتین اور مردوں کی الگ الگ لمبی قطاریں لگ گئیں، مقامی پولیس اور نادرا کا سکیورٹی سٹاف عوام کو کنٹرول کرنے کے لئے متحرک رہا۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد سمیت 7 شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں تین مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر، سوات، مظفرآباد اور گلگت میں کم آمدنی والے افراد کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا جو 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ دیگر اضلاع میں رجسٹریشن کا اعلان 21دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔ کوئٹہ اور اسلام آباد میں تین تین مراکز پر رجسٹریشن ہوگی۔ رجسٹریشن فارم کے ہمراہ 250روپے فیس جمع کرانی لازمی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.