قومی سلامتی و امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، ناسمجھی، نااہلی اور ذاتی مفادات نے وسائل کے باوجود ہمیں دنیا کا محتاج کر دیا ،شہریار خان آفریدی
دنیا کیساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بطور پارٹنر چلنے کے خواہاں ہیں،ملک کو قرضوں سے نجات ،ریاستی اداروں کو آزادی ،دنیا میں پاکستانیوں کا احترام بحال کریں گے ،پاکستان میں ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ بے انتہاء اہمیت کی حامل ہے، وزارت داخلہ کے تمام شعبے اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے، وزیر مملکت کا مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب
پیر 22 اکتوبر 2018 18:16
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہاکہ سیمینار کے شرکاء نے تکنیکی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالہ سے جو کچھ کہا ہے کہ وہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جرمنی، چین سمیت دیگر ممالک نے جو ترقی کی ہے ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے یہ ترقی کیسے حاصل کی ہے، پرائمری سے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت اپنی جگہ ہے مگر نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ ہنرمند بنانے کی بھی ضرورت ہے، جو قوم افیون کھاتی تھی اب دنیا کی تمام معیشتیں اس کی محتاج ہیں، اسی طرح جرمنی نے پہلی اور دوسری عظیم جنگوں میں خوفناک تباہی کا سامنا کیا مگر انہوں نے اپنی ترقی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسی طرح ملائیشیا کی بھی مثال دی جا سکتی ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ وزارت داخلہ کے زیر انتظام 18 ادارے ہیں، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان اداروں کی استعداد کار بڑھائی جانی چاہئے تاکہ پاکستان کے عوام سمیت ساری دنیا کا ہم پر اعتماد بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ ناسمجھی، نااہلی اور ذاتی مفادات نے دنیا کا محتاج کر دیا ہے، ہماری ہر بات پاکستان سے شروع ہو کر پاکستان پر ہی ختم ہو گی، ہم دنیا کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بطور پارٹنر پالیسیاں تشکیل دینا چاہتے ہیں، پاکستان میں دنیا کی قابل ترین افرادی قوت موجود ہے، تمام وفاقی اکائیوں کی سیمینار میں موجودگی بھی حوصلہ افزاء ہے، قومی سلامتی اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ٹاسک فورس کا قیام ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے، وزارت داخلہ اور اس کے تمام ماتحت ادارے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں کے حوالہ سے مکمل تعاون کریں گے، میرا ایمان ہے کہ سب کچھ الله کی طرف سے ہوتا ہے، اسی ایمان کی بنیاد پر یہ کہتا ہوں کہ ہم اس ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے، ریاستی اداروں کو آزادی دیں گے اور دنیا میں پاکستانیوں کا احترام بحال کریں گے کیونکہ جب تک پاکستانیوں کو عزت نہیں ملے گی پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کی صورت میں آگے بڑھیں گے اور اس سلسلہ میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی نوجوان نسل پر مبنی ہے جس کی عمر 35 سال سے کم ہے، ہم اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ضائع نہیں کرنا بلکہ ان سے بھرپور استفادہ کرنا ہے، صنفی امتیاز کے خاتمہ اور نوجوان نسل کی استعداد کار بڑھانے اور دنیا سے غربت کے خاتمہ کیلئے غیر سرکاری اور انٹرنیشنل تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلہ میں ہم ان کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.