زمینوں پر قبضوں کے الزام میں ملوث منشا بم کا نام ای سی ایل میں شامل

پیر 22 اکتوبر 2018 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) زمینوں پر قبضوں کے الزام میں ملوث منشا بم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر منشا بم کا نام ای سی ایل پر ڈالا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے گھپلوں کے الزام میں 11اکتوبر کو منشا بم اور اس کے بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کیے تھے۔سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کو منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پنجاب پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی اور پھر چند روز قبل منشا بم نے خود سپریم کورٹ میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی۔