Live Updates

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

ائرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور پاکستان میں سعودی سفیر نے ا ستقبال کیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:53

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور پاکستان میں سعودی کے سفیر نواف المالکی نے ا ستقبال کیا. قونصل جنرل شہریار اکبر خان, سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھی. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین, مشیرتجارت عبد رزاق داؤد اور وزیر مملکت/ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔

عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے، عشائ کی نماز اور نوافل ادا کریں گے۔ وزیر اعظم سعودی عرب میں "مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع" کی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات