Live Updates

گورنر سندھ سے سکھرا سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات

پیر 22 اکتوبر 2018 23:56

گورنر سندھ سے سکھرا سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات
سکھر ۔ 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے تاجروں کے ایک وفد نے جاوید میمن کی قیادت میں سرکٹ ہاؤس سکھر میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ نے تاجروفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں عوامی بہبود و ترقی کے پروگرامز شروع ہوچکے ہیں جن میں بھرپور حصہ لیا جائے اور تاجر برادری اس سلسلے میں حکومت سے تعاون کرے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مذید کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہے ، اس لیے بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے کی قربانی کو ہم سب کو برداشت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے سب کو مشترکہ کوششیں لینی ہونگی ۔ گورنر سندھ نے سکھرا سمال ٹریڈرز کے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا ، جبکہ سکھر میں سی پی ایل سی برانچ بھی کھولی جائیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات