صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سندھ کی زیرِ صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا تعارفی اجلاس

پیر 22 اکتوبر 2018 23:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ کی زیرِ صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا تعارفی اجلاس سیسی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ پیرکوجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محکمہ محنت و افرادی قوت کے زیر انتظام چلنے والے ورکر ویلفیئر بورڈ کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ نے ورکر ویلفیئر بورڈ کے حکام سے سندھ بھر میں ورکرز کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ بھر میں ورکرز کیلے یکساں سہولیات بشمول صحت، معیاری تعلیم اور ان کے رہائشی منصوبوں کیلئے ہونے والے اقدامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔ مرتضیٰ بلوچ نے مزید کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ ان کے احساس محرومی کو دور کیا جاسکے۔ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے انکی خواہشات کے مطابق منصوبے جلد شروع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :