سرگودہا، اشتہاری سمیت دوملزمان گرفتار، ناجائزاسلحہ برآمد

منگل 23 اکتوبر 2018 15:37

سرگودہا، اشتہاری سمیت دوملزمان گرفتار، ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھامحمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ ا وتھانہ سٹیلائٹ ٹاون فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فیاض پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سنگین واردات میں مطلوب مجرم اشتہاری بابر علی ولد خورشید سکنہ فاضل ٹاون کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بلاک ڈبلیو میں دوران چیکنگ ملزم عثمان ولد محمد افضل کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :