پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے شوہر پر فائرنگ کر دی

پشاور میں خاتون کونسلر نازک بی بی موٹر سائیکل پر آئی اور شوہر پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 16:23

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے شوہر پر فائرنگ کر دی
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 ستمبر 2018ء) پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نازک بی بی نے شوہر پر فائرنگ کر دی۔ پشاور میں خاتون کونسلر کی فائرنگ سے اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کے زخمی شوہر کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

جہاں گھریلو ناچاکی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر نے فائرنگ کر کے اپنے شوہر کو شدید زخمی کر دیا۔جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جب کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔سید محمد طارق خان ولد امیر داد ساکن لظیف آباد نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلوں ناچاکی کی بناء پر اس کی اہلیہ نازک بی بی جو تحریک انصاف کی ٹاؤن ون کی کونسلر ہے ن۔

(جاری ہے)

وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔گذشتہ روز وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کی اہلیہ نازک بی بی اپنے رشتے دار احمد ولد مسعود ساکن گلبیار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آئی اور زبانی تکرار شروع کر دی۔جس کے بعد نازک بی بی نے پستول نکال کر مجھ پر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔خاتون کا شوہر زخمی حالت میں فقیر آباد پولیس کو تمام بیان دیتا رہا اور خود پر فائرنگ کا الزام اپنی بیوی پر عائد کیا۔

زخمی شوہر نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جس کے بعد مجھے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کےمطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی نازک بی بی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔