سعودی عرب ‘5 بھارتی شہریوں کے قتل میں3 سعودی شہریوں کے سر قلم

ملزمان کو سزائیں فوجی عدالتوں کی جانب سے سنائیں گئیں‘سعودی محکمہ داخلہ

منگل 23 اکتوبر 2018 17:00

سعودی عرب ‘5 بھارتی شہریوں کے قتل میں3 سعودی شہریوں کے سر قلم
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) سعودی عرب میں 5 بھارتی شہریوں کے قاتل 3 مقامی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ سعودی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی شہری یوسف المطوع نے عمار بن یسری آل دھیم اور مرتضیٰ بن ہاشم الموسوی کی مدد سے بھارتی شہریوں سلیم ، شاہجہان ابوبکر ، اکبر حسین بشیر بروک، شیخ داود اور لاصر امیر اساواتام کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

المطوع نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے مقتولین کو زرعی فارم پر دھوکہ سے بلا کر بے ہوش کرنے والی دوا بلائی جس کے بعد پانچوں کو آخری سانس تک زدوکوب کیا۔ ان کے پاس موجود رقم اور موبائل بھی چھین لی۔ پولیس نے تینوں قاتلوں کو گرفتار کر کے فوجداری عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں سزائے موت سنا دی گئی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزا ئے موت کی توثیق کے بعد گزشتہ روز سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا