سول ایوی ایشن ملازمین کا الانس نہ ملنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 23 اکتوبر 2018 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے بورڈ سے منظور شدہ 20 فیصد الاؤنس نہ ملنے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ملازمین نے چیف جسٹس اور سیکریٹری ایوی ایشن و چیئرمین سی اے اے کو خط ارسال کیا ہے،۔

(جاری ہے)

خط میں سیکریٹری ایوی ایشن و چیئرمین ثاقب عزیز سے 2014 سے منظور شدہ 20 فیصد الاؤنس فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، عدم ادائیگی کی صورت میں ملک کے تمام ائیر پورٹس پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سال2014ستمبر میں سول ایوی ایشن بورڈ نے سالانہ اجلاس میں 20 فیصد الاؤنس کی منظوری دی تھی۔ منظوری کے باجود رقم نہ ملنے کے باعث سول ایوی ایشن ملازمین کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق ایچ آر ڈائریکٹر سمیر سعید نے بورڈ کو غلط آگاہ کیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔