نیپرا کا ر بجلی تقسیم کار کمپنی کو کارکردگی نہ دکھانے اور طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر40لاکھ کا جرمانہ

منگل 23 اکتوبر 2018 20:03

نیپرا کا ر بجلی تقسیم کار کمپنی کو کارکردگی نہ دکھانے اور طویل غیراعلانیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) نیپرا نے ریکوری اور کارکردگی میں پاکستان کی پہلے نمبر پر موجود بجلی تقسیم کار کمپنی کو کارکردگی نہ دکھانے اور طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر40لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا ہے، نیپرا کے مطابق کمپنی نے صارفین کو180وولٹیج سے بھی کم بجلی فراہم کی جس کی وجہ سے صارفین کی لاکھوں روپے کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاء بھی جل گئیں، جبکہ آئیسکو نے مئی جون میں14گھنٹے سے بھی زائد کی لوڈشیڈنگ کی ہے، رپورٹ کے مطابق آئیسکو نے یہ لوڈشیڈنگ ناقص ترسیل نظام کی وجہ سے کی ہے، آئیسکو نے ترسیل نظام کو بہتر کرنے کیلئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے ہیں اور اسی پرانے سسٹم سے بجلی کی ترسیل جاری ہے جبکہ آئیسکو کی جانب سے نئی کنکشن لگانے میں بھی تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، رپورٹ کے مطابق ایک صارف کو نئے کنکشن کے حصول کیلئے کئی کئی ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے، لیکن نیا کنکشن نصب نہیں کیا جاتا، رپورٹ میں آئیسکو کو آئندہ اپنا ترسیل نظام بہتر بنانے اور ڈسکو کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

۔