فوکل پرسن برائے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیا نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی شکارپور کیمپس میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے

منگل 23 اکتوبر 2018 22:36

سکھر ۔ 23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) فوکل پرسن برائے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیا نے سید فیاض حسین شاہ و دیگر کے ہمراہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شکارپور کیمپس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے۔ تقریب میں شکارپور کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر و دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر محبوب علی گولو نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھا نا چاہئے۔ طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں محنت کریں۔ ڈاکٹر مہر اور ڈاکٹر ضیا نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور یونیورسٹی کے کیمپسز میں معیاری تعلیم و تدریس فراہم کرنے پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :