Live Updates

دورہ سعودی عرب میں چند منٹ کی محفل ، محب وطن پاکستانیوں نے آٹھ کروڑ ڈیم فنڈ میں دے دیئے

منگل 23 اکتوبر 2018 22:51

دورہ سعودی عرب میں چند منٹ کی محفل ، محب وطن پاکستانیوں نے آٹھ کروڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران چند منٹ کی محفل میں ڈیم فنڈ میں آٹھ کروڑ روپے محب وطن پاکستانیوں نے دے دیئے‘ گزشتہ روز سعودی عرب ریاض میں ایکا اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آٹھ کروڑ روپے پاکستانیوں کمیونٹی کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے عطیہ کیا۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چند شہروں پر صرف دورہ کردیں انہیں یقین ہے کہ ایک ڈیم تو کیا دو ڈیموں کی رقم بن مانگے جمع کر سکتے ہیں۔ پاکستانی عوام محب وطن لیڈر کی خواہشمند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی جانب سے دیئے گئے پیسے کا خرچ صحیح جگہ پر ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات