ڈی آئی خان پولیس کیساتھ مقابلے میں ایک دہشتگردہلاک

منگل 23 اکتوبر 2018 23:06

ڈی آئی خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرڈیرہ پولیس کی بگوانی جنوبی میں5دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی ‘ مقابلے کے بعدایک دہشت گرد ہلاک ‘2دستی بم اوراسلحہ برآمد‘دہشت گرد پولیس کو 2013میں سنٹرل جیل ڈیرہ پرحملہ اور2017میں باہوپٹرول پمپ پر اے ایس آئی سمیت 4پولیس اہلکاروں اورایک شہری کی شہادت کے 2واقعات میں مطلوب بتایاجاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ رات مخبر کی اطلاع پربگوانی جنوبی میں5دہشت گردوں کی موجودگی اورکسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کی اطلاع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کے حکم پر مقامی پولیس کی بھاری نفری جس میں سی ٹی ڈی پولیس بھی شامل تھی نے علاقہ بگوانی جنوبی میں متعلقہ مقام پرچھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے حق حفاظت خوداختیاری کی خاطرجوابی فائرنگ شروع کردی ۔ دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان آدھے گھنٹے تک مقابلہ جاری رہابعدازاں فائرنگ جب پولیس نے علاقہ کو سرچ کیاتو ایک شخص ہلاک پایاجس کے قبضے سے ایک پستول 30بوربمعہ5کارتوس اور2ہینڈگرنیڈبرآمدہوئے جب کہ اس کے دیگرساتھی رات کے اندھیرے اورفصلات کافائدہ اٹھاکر فرارہونے میں کامیاب ہوئے ۔

ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت محمدعابدولد احمد جان اعوان سکنہ ظفرآبادکالونی کے نام سے ہوئی جوپولیس کو 2013میںتھانہ کینٹ کی حدود میںسنٹرل جیل ڈیرہ پر دہشت گردوں کے حملے اورقیدیوں کوفرارکرانے اور5پولیس اہلکاروں ،2شہریوںاور5قیدیوں کوقتل کرنے کے واقعے سمیت 2017میں باہوپمپ پرپولیس وین کے پٹرول ڈلوانے کے دوران ASIرحمت اللہ سمیت 3کانسٹیبلان اورپٹرول پمپ منشی فضل الرحمان پرفائرنگ کرکے ان کو شہید کرنے کے واقعات میں پولیس کومطلوب تھا۔