وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 25طالبات نے 15روزہ آن لائن جاب ٹریننگ مکمل کرلی

منگل 23 اکتوبر 2018 23:10

سیالکوٹ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قصرِ بہبود سنٹر بھوتھ کی 25طالبات نے 15روزہ آن لائن جاب ٹریننگ مکمل کرلی ، گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب فیشن ڈیزائننگ کا 6ماہ کا کورس مکمل کرنے والی طالبات کو ماہانہ 3ہزار روپے وظیفہ کے علاوہ ٹریننگ کیلئے تمام میٹریل بھی مہیا کیا گیا، یہ بات انچارج قصر بہبود سنٹر بھوتھ شریف گھمن نے آن لائن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل برائے این جی اوز محمد اشفاق نذر، ڈائریکٹرز لانگ ویو پرائیویٹ لمیٹڈ شیخ جواد اصغر اور بلال اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل برائے این جی اوز محمد اشفاق نذرنے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلوانے اور ان کی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانا ہوگا ، اس مو قع پرطالبات نے کہاکہ وزیر اعظم یوتھ سکلزڈویلپمنٹ پروگرام کو جاری رہنا چاہیے تاکہ کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہ کرپانے والے خواتین کو بھی آگے بڑھنے اور ترقی کا موقع مل سکے۔

متعلقہ عنوان :