بلوچستان کے عوام کو ہماری حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ملک عبدالباری کاکڑ

صوبے میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ،تعلیم،صحت اور پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں بلوچستان حکومت نے جو دعوے کئے تھے اسے پورے کرنا ضروری ہیں کیونکہ عوا م نے بی اے پی کوبھاری مینڈنٹ دے کر کامیاب کرایا،،قلعہ عبداللہ میں پانی ،صحت اور تعلیم کا فقدان ہے، رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 23 اکتوبر 2018 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی ملک عبدالباری کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ہماری حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں صوبے میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ،تعلیم،صحت اور پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں ،،بلوچستان حکومت نے جو دعوے کئے تھے اسے پورے کرنا ضروری ہیں کیونکہ عوا م نے بی اے پی کوبھاری مینڈنٹ دے کر کامیاب کرایا،،قلعہ عبداللہ میں پانی ،صحت اور تعلیم کا فقدان ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے گلستان سے آئے وفد سے ملاقات کی دوران کیا ملک عبدالباری کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی کو بھاری مینڈنٹ سے کامیاب کرائے تاکہ بلوچستان کی احساس محرمیوں کا خاتمہ ہوسکے قلعہ عبداللہ سمیت صوبے مختلف اضلاع میں پانی کی قلت ،صحت اور تعلیم زبوحالی کا شکار ہیں حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ انہوں نے عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے اور بید کی تھی اسے پورے کرئے کیونکہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو کرپشن تعلیمی اور صحت کے زبوحالی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا ہے کہ بی اے پی ایک نئی جماعت تھی اس لئے اس پارٹی میں شمولیت کی کہ بلوچستان کے مسائل حل ہوسکے ہم سمیت بلو چستان کے عوام کو بلوچستان حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ بلوچستان میں بے روزگاری تعلیم صحت اور پانی جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرئے گی انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بھی بلوچستان کے احساس محرمیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ وفاق میں ہماری جماعت پی ٹی آئی کی اتحادی ہیں ۔