کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کو درپیش مسائل حل ہورہے ہیں،ایس ایس پی آپریشن جاویداقبال

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:38

پشاور ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) تھانہ غربی میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی سربراہی میں تھانہ غربی میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ایس پی کینٹ وسیم ریاض اور دیگر افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میں متحدہ تاجر تنظیم کے عہدیداران، علاقہ عمائدین، کنٹونمنٹ بورڈ حکام سمیت دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے فرداًً فرداًً پنے اپنے بازاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کو ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کھلی کچہری کے دوران مختلف بازاروں میں پولیس نفری کی کمی کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملک سعد شہید پولیس لائن سے مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گورا بازار اور شفیع مارکیٹ جیسے گنجان آباد خواتین بازاروں کو لیڈیز پولیس بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کہا کہ پشاور پولیس تاجروں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہر سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے آئس فری پشاور کے نام سے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں میں سیمینارز، واک اور پمفلٹس شائع کرکے نوجوان نسل کو آئس جیسی لعنت سے کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک سینکڑوں منشیات فروشوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر باوقار انداز سے حل کر نا مقصود ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے جبکہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں بروقت آگاہی حاصل کرکے ان کے منصفانہ حل نکالنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کا ازالہ کرنے ، جرائم وغیرہ کی روک تھام اور قانون کی بالادستی کے لئے کھلی کچہری ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہواہے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے براہ راست عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے اقدامات کر نا مقصود ہے اس موقع پر تاجر تنظیموں اورعلاقہ عمائدین نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ علاقہ میں پولیس کی جرات اور بہادری کی بدولت جرائم میں خاطر خواہ کمی پر ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تاجر حضرات قانون کی بالادستی اور جرائم کی سرکوبی کے لئے جان و مال کی پرواہ کئے بغیر پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے