Live Updates

نوازشریف کومولانا فضل الرحمان کا فون، سیاسی صورتحال پر گفتگو

نوازشریف اور فضل الرحمان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور اے پی سی بارے بھی مشاورت، نوازشریف کی فضل الرحمان کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت، تمام جماعتیں متحد ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔ مولانا فضل الرحمان کا نوازشریف کو مشورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اکتوبر 2018 18:46

نوازشریف کومولانا فضل الرحمان کا فون، سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور اے پی سی بارے تبادلہ خیال کیا گیا، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوسربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے فون کیا، جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے نوازشریف کو آگاہ کیا۔ نوازشریف نے فضل الرحمن کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ تمام جماعتیں متحد ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے مکمل اتحاد بارے پارٹی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

دریں اثناں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آنے کیلئے متحد ہیں۔ اصولی طور پر اتحاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے عملی طور پر اس کا آغاز ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرفتاریاں اور پیشی ، نیب عدالت اور اسٹیبلشمنٹ کی کاروائیاں ایسی ہی ہوتی ہیں۔

30 سالوں سے ملک میں ایسے ہی حالات دیکھ رہے ہیں۔ سیاستدانوں کی کردار کشی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیدوبند کی صعوبتیں بہت برداشت کی ہیں مگر کچھ حاصل نہ ہوسکا۔ پچھلے 30 سالوں سے کوشش ہورہی ہے مگر روپیہ واپس اپنی جگہ کیوں نہ لایا جاسکا؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ڈکٹیٹر کا کردار ادا کررہی ہے۔ موجودہ وقت مشرف اور شوکت عزیز کی حکومت کا منظر پیش کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 مہینوں میں جو چیزیں سامنے آئی ہیں عوام کو پتا چل گیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ نوازشریف ملاقات ہوجائے۔ انہوں نے فواد چودھری سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ عمران خان تو ابھی کنٹینر سے اترا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ایک دوست ملک ہے مگر حکومت نے اس کوکرب میں مبتلا کردیا ہے۔امریکا نے آئی ایم ایف سے کہنا ہے کہ پاکستان کوسخت شرائط پر قرض دو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات