الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

صدر،وزیراعظم،گورنرز سینیٹرزاور رکن قومی وصوبائی اسمبلی این اے 258 ،پی بی 5 اور پی بی 47 کے حلقوں کادورہ نہیں کرسکے گا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 20:29

الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے این اے 258 ،پی بی 5 اور پی بی 47 میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی ضابط اخلاق جاری کردیا۔صدر،وزیراعظم،گورنرز سینیٹرزاور رکن قومی وصوبائی اسمبلی متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں امیدواروں،الیکشن ایجنٹ اورپولنگ ایجنٹ ضابطہ اخلاق پر عمل کرے گا،ضابطہ اخلاق مجموعی طور پر 61 نکات پر مشتمل ہے۔

صدر،وزیراعظم،گورنرز اور رکن قومی وصوبائی اسمبلی متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکے گا، قومی وصوبائی اسمبلی کے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرز اور چئیرمین وڈپٹی چئیرمین سینٹ حلقوں میں دورے پرپابندی عائد ہو گی وزراء اعلی اور وفاقی وصوبائی وزرائ انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نمائندے کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائد ہیانتخابی مہم پولنگ کے روز سے 48گھنٹے قبل ختم ہوجائے گی.افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف ہرزہسرائی پر پابندی ہوگی۔

امیدوار کیانتخابی اخراجات مقررہ حدد سے تجاوز نہیں ہونے چاہیے۔ انتخابی ریلی کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے لینالازم، کار ریلی پر مکمل پابندی عائد ہو گی ،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ،ریٹرنگ افسران،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔مانٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فلفور کاروائی کی مجاز ہونگے، این اے 258 کے 23 پولنگ اسیٹشنز اور پی بی 5 ڈھوکی میں بھی 15 نومبر کو پولنگ ہو گی۔ پی بی47میں پولنگ 6 دسمبر کو ہو گیی پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہو گا۔