زرتاج گل نے مولانا فضل الرحمٰن پر خاتون کو تنگ کرنے کا الزام عائد کر دیا

مولانا فضل الرحمن مسرت شاہین کے گھر بکری کے بچے پھینکوا کراور ایس ایچ او کے زریعے سے انہیں تنگ کیا کرتے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 28 اکتوبر 2018 17:38

زرتاج گل نے مولانا فضل الرحمٰن پر خاتون کو تنگ کرنے کا الزام عائد کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر زرتاج گل کا مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف اور آصف علی زرداری کے بیچ ثالث کا کردار ادا کرنے پر بحث کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ڈیرہ غازی خان کے اسکولوں میں پڑھا ہے اور میں وزیرستان سے بھی تعلق رکھتی ہوں۔اس لیے میں مولانا فضل الرحمٰن کے کردار سے بخوبی واقف ہوں۔

مولانا فضل الرحمن مسرت شاہین کے گھر بکری کے بچے پھینکوا کراور ایس ایچ او کے زریعے سے انہیں تنگ کرتے تھے۔مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ غازی خان میں نا جائز زمینوں پر قبضہ کیے رکھا اور کشمیر کمیٹی کے مقصد کو بھی ختم کر دیا جب کہ اس میں کروڑوں کے فنڈز کھا گئے۔اس لیے مجھے فضل الرحمن کے کردار پر ہنسی آتی ہے کہ وہ اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے آج جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے ملاقات کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،حکومت کی کارکردگی ، شہباز شریف کی گرفتاری، اپوزیشن کی اے پی سی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، مولانا فضل الرحمن نےنواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت اور حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے درخواست کی ۔

تاہم نواز شریف نے اے پی سی میں ذاتی طور پر شرکت کرنے سے انکار کر دیا جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں پرویز رشید ،حمزہ شہباز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ملاقات میں حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کو مضبوط اتحاد اورمشترکہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کو اس کے غلط اقدامات سے روکا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت اور حاضری یقینی بنانے کی درخواست کی ۔مولانا فضل الرحمن نےنواز شریف کو اے پی سی کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے ہونے والے رابطوں بارے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر مجوزہ اے پی سی کی تاریخوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔