قومی اسمبلی ،ْتحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے 7‘ مسلم لیگ (ن) کے 3اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک رکن نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

حلف اٹھانے کے بعد ان اراکین نے رول آف ممبر پر دستخط کئے ،ْ سپیکر نے مبارکباد دی ،ْ اراکین کا ڈیسک بجا کر خیر مقدم

پیر 29 اکتوبر 2018 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سات‘ مسلم لیگ (ن) کے تین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک رکن نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں سے جے یو آئی (ف) کے نومنتخب رکن زاہد اکرم درانی‘ این اے 53 اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رکن علی نواز اعوان‘ این اے 56 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل خان‘ این اے 60 سے شیخ راشد شفیق‘ این اے 63 سے منصور حیات خان‘ این اے 65 سے چوہدری سالک حسین‘ این اے 69 چوہدری مونس الٰہی ‘ این اے 103 فیصل آباد سے علی گوہر خان‘ این اے 129 لاہور سے خواجہ سعد رفیق‘ این اے 243 سے عالمگیر خان اور این اے 247 سے آفتاب حسین صدیقی سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد ان اراکین نے رول آف ممبر پر دستخط کئے جبکہ سپیکر نے انہیں مبارکباد دی۔ اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔