لیاری سمیت اولڈ سٹی ایریا میں فراہمی ونکاسی آب میں بہتری کیلئے فوری اقدامات کر ینگے،

ایم ڈی واٹربورڈ سیوریج لائنوں کی صفائی ،ٹوٹے مین ہولز کی مرمت ،کھلے گٹروں پر ڈھکن اور رنگ سلیب رکھنے کا کام جاری ہے، خالد محمود شیخ کی رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو

منگل 30 اکتوبر 2018 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ لیاری سمیت اولڈ سٹی ایریا میں فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات میں بہتری کیلئے واٹربورڈ فوری اورموثر اقدامات کرے گا،سیوریج لائنوں کی صفائی ،ٹوٹے مین ہولز کی مرمت ،کھلے گٹروں پر ڈھکن اور رنگ سلیب رکھنے کا کام جاری ہے،شہر کے آخری سرے پر آباد علاقوں کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کیلئے بھی لیاری سمیت اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں کام جاری ہے ، شہری اور منتخب نمائندے پانی چوروں کیخلاف جاری مہم میں واٹربورڈ کا ساتھ دیں،غیر قانونی کنکشنز لینے والوں کی نشاندہی کی جائے ،نیز واٹربورڈ کے بلوں اور وجبات کی بروقت ادائیگی میں بھی ساتھ دیں ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم ڈی سیکرٹیریٹ میں رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی قیادت میں آنے والے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا ،اس موقع پر واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسزاسد اللہ خان ، چیف انجنینئر واٹراینڈ سیوریج غلام قادر عباس،سپرنٹنڈنگ انجینئر صدر آفتاب چانڈیو ،سپرنٹنڈنگ انجینئر لیاری اسلم اعوان ایگزیکٹیو انجینئر سید مظہر حسین،ہارون رشید،عبدالمالک موجود تھے جبکہ وفد میں یوسی چیئرمین یوسی 6 فضل الرحمن ، فتح محمد ، فیصل میمن امین بلوچ اور جواد شعیب شامل تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے رکن اسمبلی کی جانب سے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق پیش کردہ تجاویز اورشکایات پر موقع پرہی احکامات جاری کیئے ،انہوں نے کہا کہ پانی کے غیرقانونی کنکشن لینے والوں اور پانی کی چوری میں ملوث افراد کیخلاف واٹربورڈ بلاامتیاز مقدمات درج کرارہا ہے شہری وضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے ان کیخلاف بھرپور کارروائی بھی جاری ہے منتخب نمائندے اور شہری اپنے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کی نشاندہی کریں ،لیاری اور ملحقہ علاقوںمیں نکاسی آب کیلئے ہیلتھ ورکرز سمیت فراہمی آب کے نظام میں بہتری کیلئے مزید عملہ تعینات کیا جائے گا،اس کے علاوہ کثیر تعداد میں مین ہولز کور اور رنگ سلیب فوری فراہم کیئے جائیں گے جو منتخب نمائندوں کی نشاندہی کردہ کھلے مین ہولز پر رکھے جائیں گے ،قبل ازیں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان نے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا اور متعلقہ افسران و انجینئرز کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

چہلم شہداء کربلا کے موقع پر شہر بھر خصوصاً جلوسوں کی گزرگاہوں،مساجد ،امام بارگاہوں اور سبیلوں کو پانی کی فراہمی ونکاسی آب کیلئے واٹربورڈ کے انتظامات پرایم ڈی واٹربورڈ خالد محمودشیخ نے واٹربورڈ کے خصوصی اور فول پروف اقدامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہتر انتظامات پر واٹربورڈ کے افسران انجینئرز اور ماتحت عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ خصوصی اقدامات پر مختلف عزادار تنظیموں، جلوسوں کے منتظمین اور شہری حلقوں نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ سے اظہار تشکرکیا ہے ،تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے عملے نے شہر خصوصا چہلم کے جلوسوںکی گزرگاہوں ،لگائی گئی سبیلوں ،مساجد اور امام بارگاہوںپر پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے تھے ،اس موقع پر مختلف علاقوں میں واٹربورڈ کی سیورکلینگ راڈنگ اور جیٹنگ مشینوں کوعملے سمیت تیار رکھا گیا تھا ،واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے جلوس کے شرکاء ، مجالس اور سبلیوں کو پانی کی فراہمی کے خصوصی اقدامات کیئے تھے ،جلوس کے راستوں پر سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی مشینوں وافرادی قوت کے ذریعے صفائی کرائی گئی تھی تاکہ کسی قسم کے اوورفلو کی شکایت پیش نہ آئے نیز ٹوٹے مین ہولز کی مرمت کے علاوہ کھلے گٹروںپر مین ہولز کور اور رنگ سلیب لگانے کا کام ایک روز قبل ہی مکمل کرلیا گیا تھا ، واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران اور انجینئرز نے ایک رات قبل ضلعی انتظامیہ کے ساتھ متعلقہ علاقوں کا دورہ کرکے فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ بھی لیاتھا ،واٹربورڈ کے خصوصی اقدامات پر مختلف عزادار تنظیموں، جلوسوں کے منتظمین اور شہری حلقوں نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

#