فتح شیر پولیس کی کا رروائی، منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

بدھ 31 اکتوبر 2018 20:20

ساہیوال۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2018ء) فتح شیر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر دو منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر پولیس کے ایس ایچ او ذیشان ڈوگرکو اطلاع ملی کہ فتح شیر کالونی میں دومنشیات فروش ظہور اور امین کاٹھیا ہیروئن لیکر پیدل آرہے ہیں جس پر مذکورہ افسر نے اپنے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی اور سب انسپکٹر شوکت ‘ اے ایس آئی حبیب اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر ان کی تلاشی لی اور ملزمان کے جسم سے بندھی ہوئی ہیروئن تقریباً سوا دو کلو برآمد کرلی ، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہیروئن کی مالیتی 10کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔