Live Updates

چیف جسٹس اور نعیم بخاری کے درمیان ڈیم فنڈ پر دلچسپ مکالمہ

مجھے صرف 120سیکنڈ سن لیا جائےمیں 1ہزار روپے فی سیکنڈ ڈیم فنڈ میں دینے کے لیے تیار ہوں۔ آئندہ عدالت میں ڈیم فنڈ کے لیے پیسوں کی بات نہیں کروں گا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈیم سے میرا رومانس فیصلوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔ چیف جسٹس کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 نومبر 2018 12:40

چیف جسٹس اور نعیم بخاری کے درمیان ڈیم فنڈ پر دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم نومبر 2018ء) : سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اہم ریمارکس دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران سماعت ایڈوکیٹ نعیم بخاری کہا کہ نظر ثانی درخواست میں وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس گراؤنڈ پر وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے؟۔

نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے صرف ایک سو بیس سیکنڈ سن لیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کس قیمت پر سن لیں؟ قیمت ایک ہزار روپے فی سیکنڈ ہو گی۔نعیم بخاری نے کہا کہ میں ایک ہزار روپے فی سیکنڈ ڈیم فنڈ میں دینے کے لیے تیار ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ عدالت میں ڈیم فنڈ کے لیے پیسوں کی بات نہیں کروں گا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈیم سے میرا رومانس فیصلوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم ویسے ہی بن جانا ہے کیونکہ بہت عطیات آ رہے ہیں۔ڈیم فنڈ میں اتنی برکت ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ انہی پیسوں سے ہی ڈیم بن جائے گا۔خیال رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے مشترکہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائی جانے والی رقوم 7 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ڈیم فنڈ میں گزشتہ چند روز کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آغاز کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

چیف جسٹس اف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک ہر لحاظ سے ترقی کیلئے ٹیک اف کررہا ہے اللہ کرے ہمیں ایسی قیادت ملے جو ملک کوآگے لیکر جائے اورہم دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جائیں۔ چیف جسٹس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈیم فنڈز کیلئے زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیف جسٹس اف پاکستان نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ جنوری میں ہوگا۔

اپوزیشن کی جانب سے فنڈز دینے کی بجائے اعتراض لگانے سے متعلق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی سوال ہے اس پر کوئی جواب نہیں۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے 12 ارب ڈالرز یعنی 1400 ارب روپے سے زائد کی رقم درکار ہے۔ تاہم ڈیم فنڈ میں جمع ہو جانے والی رقم سے ڈیموں کی تعمیر کے کام کا آغاز ضرور کیا جا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات