اٹلی ‘حکومت کا 3بچے پیدا کرنے والے والدین کو زمین کا تحفہ دینے کا اعلان

مقصد شرح پیدائش میں اضافہ‘منصوبے پر کام کرنا شروع ‘آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائیگا‘حکام

جمعہ 2 نومبر 2018 16:20

اٹلی ‘حکومت کا 3بچے پیدا کرنے والے والدین کو زمین کا تحفہ دینے کا اعلان
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2018ء) اٹلی حکومت نے شرح پیدائش میں اضافے کیلئے والدین کے لیے اہم اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت نے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے 3بچے پیدا کرنے والے والدین کو زمین تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں اس منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا گیا جبکہ آئندہ بجٹ میں منصوبے کو شامل کیا جائیگا،اٹلی سب سے کم شرح پیدائش والا یورپی ملک ہے۔

اس ضمن میں وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ منصوبہ پہلے دوردراز کے دیہی علاقوں میں شروع کیا جائیگا،منصوبے کے تحت تیسرا بچہ پیدا کرنے والے والدین کو تحفے میں زمین دی جائیگی۔دوسری جانب وزیر صحت بیٹرس لورنزین نیاپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں شرح پیدائش تباہ کن حد تک گرچکی ہے جس کے ازالے کیلئے زیادہ بچوں کے حامل والدین کی بونس کی رقم کو بڑھا دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس وقت بچے کی پیدائش پر بونس کی رقم 80 یورو (90 ڈالر) ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے بچے کیلئے اس رقم کو دوگنا کردیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں شرح پیدائش اسی طرح کم رہی تو اگلے دس سال کے دوران بچوں کی سالانہ پیدائش 3 لاکھ 50 ہزار سے کم ہوجائیگی اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ جوڑوں کو زیادہ بچوں کی پیدائش کی طرف راغب کرنے کیلئے ان کے بونس میں اضافہ کردیا جائے۔

خیال رہے 2سال قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اٹلی کی حکومت نے ملکی کم شرح پیدائش سے نمٹنے کیلئے بچوں کی پیدائش پر بونس کی رقم دوگنا کرنے کا منصوبہ بنالیا۔خیال رہے اٹلی سب سے کم شرح پیدائش والا یورپی ملک ہے۔جس کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تیسرا بچہ پیدا کرنے والے والدین کے لیے زمین کے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :