انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں10 نومبر کو مزید گواہان کو طلب کرلیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں10 نومبر کو مزید گواہان کو طلب کرلیا ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایم کیوایم کے کارکن ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر ملزمان کو بھی پیش کیا گیا عدالت میں آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں سے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیئے گئے۔

استغاثہ نے تین گواہوں کے نام واپس لے لئے۔

(جاری ہے)

گواہان کا عدالت میں کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے،وہاں پہنچے تو پولیس اور فائر بریگیڈ کی بڑی تعداد موجود تھی،فیکٹری سے جلے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا تھا ۔پولیس کے جانب سے وقوعہ کے کچھ دن بعد مقتولین کی لاشیں دی گئی،بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں جاں بحق بیشتر افراد کی شناخت مشکل تھی،عدالت نے 10 نومبر کو مزید گواہوں کو طلب کرلیا ،کیس میں شامل 300 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں،ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،استغاثہ کی جانب سے کیس میں 720 گواہان کو شامل کیا گیا ہے