Live Updates

سرگودھا،مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ،ق غیر فعال افسران کو فیلڈ میں بھجواکر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مربوط حکمت علی اختیار کی جائے ،صارفین

ہفتہ 3 نومبر 2018 22:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) ضلعی حکومت کی طرف سے مہنگائی کی روک تھام اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے کوششوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی طرف سے گزشتہ دو ماہ سے روزانہ کی بنیاد پرحکام بالا کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں نشاندہی کی جا رہی ہے کہ ضلع میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیلئے 33پرائس کنٹرول مجسٹریٹس میں سے صرف7فعال ہیں جبکہ دیگر کی کارکردگی مسلسل’’صفر‘‘ ہے ،صوبائی حکومت کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی تعداد بڑھا کر انہیں خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے جنکی اکثریت کے فعال نہ ہونے سے گرانفروشی عروج پر ہے، جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ متذکرہ رپورٹ کے مطابق غیر فعال افسران کو فیلڈ میں بھجواکر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مربوط حکمت علی اختیار کی جائے ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :