پاک فوج کا ایک اور نواجون دھرتی پر قربان ہو گیا

25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے شہید ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 7 نومبر 2018 12:59

پاک فوج کا ایک اور نواجون دھرتی پر قربان ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 نومبر 2018ء) :فرض کی ادائیگی کے دوران ایک اور بیٹا دھرتی پر قربان ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ضرغام فرید مہمند ایجنسی میں شہید ہو گئے ہیں۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق مہمند گھاٹ،ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا ہے جب کہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحام شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر صرف 25 برس تھی اور ان کا تعلق سرگودھا سے تھا جب کہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔
خیال رہے اب تک اس دھرتی پر لاکھوں نوجوان قربان ہو چکے ہیں۔ جنھوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر صرف اور صرف اس ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کی ہے۔

(جاری ہے)

ان شہیدوں کے گھر والوں کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔

اور وہ اپنے بیٹے اور بھائی کی شہادت پر فخر کر تے ہیں۔دشمنوں کی طرف سے جنگ کی دھمکیاں لگائی جاتی ہیں لیکن کوئی بھی دھمکی ہمارے جوانوں کا حوصلہ کم نہیں کر سکتی اور یہ ہر وقت اپنے ملک پر قربان ہونے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔اور اب ایک اور جوان اس دھرتی پر قربان ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن ضرغام فرید بارودی سرنگوں کو ہٹاتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔اور ان کی عمر صرف 25 برس تھی۔