معلومات مانگنے پر امریکا میں سیاہ فام ووٹر کو کہا گیا’’دفع ہوجاو‘‘

۔ ٹینیسی میں طوفان کے باعث بجلی غائب ہونے کے باعث لوگوں کو اندھیرے میں ووٹ ڈالنے پڑ ے

بدھ 7 نومبر 2018 14:25

معلومات مانگنے پر امریکا میں سیاہ فام ووٹر کو کہا گیا’’دفع ہوجاو‘‘
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاہ فام خاتون ووٹر کو سفید فام خاتون سپروائزر نے دفع ہوجاو کہہ دیاجبکہ ۔ ٹینیسی میں طوفان کے باعث بجلی غائب ہونے کے باعث لوگوں کو اندھیرے میں ووٹ ڈالنے پڑ گئے،امریکی ٹی وی کے مطابق سیاہ فام خاتون ووٹنگ کے حوالے سے سوال پوچھ رہی تھی ، جواب دینے کے بجائے سفید فام سپروائزر نے دھمکیاں دیں۔

پولیس کو بلوالیا۔

(جاری ہے)

پولیس نہ پہنچی تو استعفیٰ دے دیا۔جارجیا میں ووٹنگ مشین میں تکنیکی خرابی پر پولنگ کا وقت 25 منٹ بڑھانا پڑ گیا جبکہ جنوبی کیرولائنا کی کاونٹیز میں ووٹنگ مشینز جواب دے گئیں ، پیپر بیلٹ استعمال کرنا پڑگئے۔ایری زونا میں پولنگ اسٹیشن کی رہن عمارت ضبط ہونے پر خالی کرانا پڑ گئی۔ ٹینیسی میں طوفان کے باعث بجلی غائب ہونے کے باعث لوگوں کو اندھیرے میں ووٹ ڈالنے پڑ گئے۔ادھر ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزارشکایات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :