Live Updates

کراچی‘ تحریک انصاف سندھ کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد

سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردارہے‘حلیم عادل شیخ

بدھ 7 نومبر 2018 16:38

کراچی‘ تحریک انصاف سندھ کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی طرف سے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ رواداری، بھائی چارے، امن، محبت کے تہوار پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں.سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردارہی.ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہی. انہوں نے کہا کہ دیوالی کی روشنیوں سے اس ملک کا مستقبل بھی روشن ہوگا.عمران خان کے نظریے کے مطابق ملک میں بسنے والی قوموں کو ایک قوم بنائیں گی. تحریک انصاف اقلیتوں اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات