جی سی یو نیورسٹی میں انسانی حقوق کے مو ضوع پر تین روزہ عالمی کا نفرنس کا آغاز

افتتاحی تقریب میں 11سے زائد غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین مہمانِ خصوصی تھے

بدھ 7 نومبر 2018 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں ’’انسانی حقوق ‘‘کے موضوع پر عا لمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمدخان اورچیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے کردار کو مزید موثر بنانے پر ذور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شمشاد احمد خان کا کہنا تھا کہ خطبہ حجةالوداع میں انسانی حقوق پر تفصیلی چارٹرڈ آج سے 14سو سال پہلے دے دیا گیا تھا اور جدید دور میں بھی یہ جامع چارٹرڈ ہے۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وائس چانسلرپر وفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور نے بھی خطاب کیا،جبکہ تقریب میں11سے زائد تعلیمی ماہرین بھی شریک تھے۔پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ کانفرنسکے ٹیکنیکل سیشنز میں خواتین کے حقوق،سماجی انصاف،بچوں کے حقوق کی صورتحال،ٹرانسجینڈرز کے مسائل،دہشت گردی اور عدم برداشت کے موضوعات پر70سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :