Live Updates

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کا اظہار کردیا

فریال مخدوم نے آصف زرداری کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 نومبر 2018 00:19

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 نومبر 2018ء) :ماڈل و اہلیہ باکسر عامر خان نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وقت گزارنے کو ،سابق صدرآصف زرداری کے ساتھ وقت گزارنے کی نسبت زیادہ ترجیح دے دی۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے لیے الیکشن 2018 ایک ڈراونا خواب بن کر ثابت ہوئے۔یہ انتخابات جہاں وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک شگونی کا پیغام ثابت ہوئے وہیں مولانا فضل الرحمان کے لیے زوال کا پیغام لائے۔

الیکشن کے بعد مولانا نے انتخابات پر دھاندلی کا الزام لگا کر حلف اٹھانے سے انکار کرنے کے لیے اپوزیشن کو اکٹھا کیا تو اپوزیشن نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔14 اگست نہ منانے کا بیان دیا تو اس پر بھی شدید عوامی ردعمل دیکھنے کو ملا۔مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد الرحمان نے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن لڑا تو اس میں بھی شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انکے بھائی ضیاالرحمان کو بھی کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور یوں آخری حکومتی عہدہ بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر سے رخصت ہوا۔

حال ہی میں اے پی سی منعقد کروانے کے منصوبے میں ناکامی کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے برے دن شامل ہیں تاہم اس کے باوجود مولانا فضل الرحمان خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔اس حوالے سے تازہ ہلکے پھلکے انداز میں تازہ خبر یہ ہے کہ معروف ماڈل اور باکسر عامر خان کی بیوی فریال مخدوم نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

وہ نجی ٹی وی کے انفوٹینمنٹ پروگرام میں شریک تھیں کہ ان سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ ایک چئیر لفٹ میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں انکو گھنٹوں رکنا ہے تو سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں سے کس کو لفٹ میں اپنے ساتھ دیکھنا چاہیں گی جس کے ساتھ وقت بیتایا جا سکے ۔اس پر فریال مخدوم نے مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف زرداری پر ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہ وقت گزارنا زیادہ بہتر سمجھیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات