Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی این اے 95میانوالی سے نااہلی کے لیے دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 8 نومبر 2018 14:42

وزیر اعظم عمران خان کی این اے 95میانوالی سے نااہلی کے لیے دائر انتخابی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) لاہورہائیکورٹ میںوزیر اعظم عمران خان کی این اے 95میانوالی سے نااہلی کے لیے دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی ۔دوران سماعت وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے اعترا ض کیا کہ انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں ۔

انتخابات عذرداری کو دائر کرتے ہوئے درخواست گزار نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔انتخابی عذرداری مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی جو قابل سماعت نہیں ہے۔مزید موقف اپنایا گیا کہ انتخابی عذرداری کی تصدیق لاہور کی بجائے اسلام آباد کے اوتھ کمشنر سے کروائی گئی۔درخواست گزار کراچی کا رہائشی ہے وہ کس طرح لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہا کہ درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی لف کیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں ، درخواست گزارعمرن خان نے الیکشن ایکٹ 2017 پر عملدرآمد نہیں کیا۔ استدعا ہے کہ عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے کر این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات