Live Updates

وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس

عمران خان کی چاروں صوبوں کوپولیو کے خاتمے کیلئیمہم تیز کرنے کی ہدایت وفاقی حکومت پاکستان کو پولیو فری ملک بنا نا چاہتی ہے، صوبوں کو پولیو کے خاتمے کیلئے وفاق صوبائی حکومتوں کو معاونت فراہم کر تا رہے گا ،اجلاس سے عمران خان کا خطاب

جمعہ 9 نومبر 2018 16:09

وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے چاروں وزارئے اعلیٰ سمیت گورنرز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو اپنوں اپنوں صوبوں میں پولیو کے خاتمے کے لئے مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی زمہ داری ہے اس لئے پاکستا ن کو پولیو فری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزوزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس وزیر اعظم ہائوس میں ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان،وزیر اعلی ٰٰپنجاب عثمان بزدار اور گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان،گورنر گلگت بلتستان سمیت وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے پولیو بابر بن عطاء سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور عالمی نمائندوںنے شرکت کی اجلاس میں چاروںصوبوں کے صوبائی سیکرٹریزکی جانب سے وزیر اعظم کوپولیو کے خاتمے کے لئے کی کوششوں پر آگاہ کیا اور انہیں ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے لیکن صوبوں کو پولیو کے خاتمے کے لئے مزید مہم کو تیز کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ صوبوں کو پولیو کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کرتی رہے گی کیونکہ وفاقی حکومت کا پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے چاہتی ہے یہ ایک ہماری قومی زمہ داری ہے اور اس کے لئے وفاق ہر ممکنہ اقدامات کرے گاوزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے تاکہ ملک کے معماروں کو معزوری سے بچایا جا سکے اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے جیسے اہم مقصدمیں شریک عالمی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات