آسیہ مسیح بیرون ملک نہیں گئی تو حکومت اسے میڈیا پر پیش کرے،جے یو آئی(ف)

آسیہ مسیح کوبیرونی دبائو پر چھو ڑا گیا تو ایسے کرداروں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی ْ مولاناسمیع الحق کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، رہنمائوں کا خطاب

جمعہ 9 نومبر 2018 18:21

آسیہ مسیح بیرون ملک نہیں گئی تو حکومت اسے میڈیا پر پیش کرے،جے یو آئی(ف)
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) آسیہ مسیح کوباہر نہیں بھیجا گیا توحکومت اس کومیڈیا پر پیش کرکے اسلامیان پاکستان کے اضطراب کو دورکرے، آسیہ مسیح کوبیرونی دبائو پر چھو ڑا گیا تو ایسے کرداروں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی مولاناسمیع الحق شہید کے قاتلوں کوفوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ابھی تک قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومتی اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے آسیہ مسیح کیس میں عدالتی فیصلہ اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے آسیہ مسیح کی حمایت میں ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منعقد کرانے والا گیرٹ ملعون بھی آچکا عالمی کفریہ طاقتیں آسیہ مسیح کی حمایت میں مسلسل بول رہی ہیں اور اسکوعالمی ایوارڈ دینے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ہماری غیر ت ایمانی کاتقاضہ ہے کہ ہم اس معاملے میں کھل کراپنے ایمانی جذبات کااظہارکرکے محبت رسول کاپرچار کریں ان خیالات کااظہار جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر اسلام آباد کے راہنمائوں شیخ الحدیث مولاناعبدالرئوف،ممتاز روحانی شخصیت مولاناعزیزالرحمن ہزاروی ،مفتی محمدعبداللہ ،قاری سہیل عباسی ،مولانا حمداللہ ،مفتی محمدادریس ،مولانا عبدالکریم ،مولاناعتیق الرحمن،مولاناخلیق الرحمن چشتی،مولاناعبدالحلیم قاسمی،مولاناہارون الرشیدودیگرنے اسلام آبادکی مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہاکہ اگر آسیہ ملعونہ کو بیرونی دبائو پر باہر بھیجا گیا تویہ فیصلہ اسلامیان پاکستان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا قوم اسلام کے نام پر بنے اس ملک میں گستاخان رسول کوعالم کفر کے خوشنودی کے لیے ان کے حوالے کرنے کو کبھی برداشت نہیں کرے گی ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر انھوں نے آسیہ مسیح کوباہر نہیں بھیجا تو اسے میڈیا پر پیش کرکے اسلامیان پاکستان کے اضطراب کودور کرے۔

۔۔۔