بھارتی نوجوانوں نے دیوالی کے موقع پر 18 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی

نوجوانوں نے محض تفریح کی خاطر موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی ، اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے دھر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 نومبر 2018 20:11

بھارتی نوجوانوں نے دیوالی کے موقع پر 18 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی
دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 نومبر 2018ء ) :دیوالی کے موقع پر نئی دہلی میں نوجوانوں نے محض تفریح کی غرض سے 18 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق 7 نومبر کو پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔اس موقع پر انکی جانب سے آتش بازی کی گئی اور مخصوص پوجا کا اہتمام کیا گیا ۔

تاہم اس موقع پر دیوالی کے موقع پر نئی دہلی میں نوجوانوں نے محض تفریح کی غرض سے متعدد موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا۔یہ واقعہ بھارتی دارلحکومت دہلی کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں کچھ نوجوانوں نے دیوالی کی رات شراب پی کر گلیوں میں ہلڑ بازی کی ۔اس دوران انہوں نے محض تفریح کی خاطر موٹر سائیکلوں کو جلانا شروع کیا۔

(جاری ہے)

نوجوان موٹر سائیکل کے پٹرول والی پائپ کھول انہیں آگ لگا دیتے ۔

ان کی اس حرکت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے نوجوانوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی۔پولیس کے مطابق اس واقعہ میں 18 گاڑیوں کو مکمل طور پر جلا دیا گیا جبکہ ان میں 4 گاڑیاں بھی شامل تھیں۔یاد رہے کہ دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ اس دوران اہل خانہ، دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے تحفے خریدے جاتے ہیں اورخوشحالی کے لیے لکشمی دیوی کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔