خالد مقبول ایم کیو ایم کے سپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں ،ْخواجہ اظہار

اگر 22 اگست کا حساب دیا تو بھی سب مشکل میں پڑ جائینگے ،ْایم کیو ایم پاکستان کی کردار کشی میڈیا پر نہ کی جائے ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:18

خالد مقبول ایم کیو ایم کے سپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں ،ْخواجہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ خالد مقبول ایم کیو ایم کے سپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات کا دفاع کرنے عدالت آئے تھے، اب گواہان نے ثابت کرنا ہے کہ ہم مجرم ہیں کہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی گواہ پیش ہوگا۔

فاروق ستار کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے اختیارات کسی کو نہیں ملے، پارٹی میں سب کارکنان ہیں جب کہ خالد مقبول ایم کیو ایم کے سپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اگر 22 اگست کا حساب دیا تو بھی سب مشکل میں پڑ جائیں گے لہٰذا ایم کیو ایم پاکستان کی کردار کشی میڈیا پر نہ کی جائے۔