Live Updates

ْوفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز والٹن اکیڈیمز کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

ریلوے کی ذمہ داری مسافروں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے، وزیرریلوے کی پریس کانفرنس

ہفتہ 10 نومبر 2018 17:20

ْوفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز والٹن اکیڈیمز کو یونیورسٹی بنانے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان ریلویز کے وفاقی وزیر شیخ رشید نے پاکستان ریلویز میں ویجلنس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز والٹن اکیڈیمز کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ذمہ داری مسافروں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کی کیٹرینگ بحال کر دی گئی ہے جبکہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس اور تیز گام کی کیٹرینگ بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے محکمہ کے افسران اور ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگا میں کبھی کوئی مداخلت نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان 15 نومبر کو حیدر آباد ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کو ملتان تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات