صدام طفیل ہاشمی کو شعبہ صحافت میں امریکا میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) یونیورسٹی آف لوزیانیا امریکا کے زیر اہتمام منعقدہ امریکن کمیونی کیشن ایسوسی ایشن اینڈ عرب یو ایس ایسوسی ایشن فار کمیونی کیشن ایجوکیٹرز کی 23ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پرمعروف صحافی ،اینکر رولیکچرار صدام طفیل ہاشمی کو شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر صدام طفیل ہاشمی نے پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ بھی جار ی کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری پاکستان میں صحافیوں کو لاحق مسائل اور جبری برطرفیوں کا نوٹس لے ۔لوزیانیایونیورسٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر لوسیان ڈینو ،ڈاکٹر فلپ آٹر ،ڈاکٹر دیدریا گیونز کارل سمیت دیگر نے صدام طفیل ہاشمی کی صحافت کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو سراہا ۔

بعد ازاں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدام طفیل ہاشمی نے پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کہ وہ پاکستان میں صحافیوں کی جبری برطرفیوں ،ویج بورڈ سمیت دیگر مسائل کا فوری حل کیا جائے ۔انہوںنے کراچی پریس کلب پر مسلح افراد کے حملے کی بھی مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :