ملتان کی سپیڈو بس میں سفر کے لیے کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی

اب میٹرو بس کارڈ نہ رکھنے والے شہری نقد کرایہ ادا کرکے فیڈربسوں میں سفر کرسکیں گے۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 نومبر 2018 19:21

ملتان کی سپیڈو بس میں سفر کے لیے کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 نومبر 2018ء) :ملتان کی سپیڈو بس میں سفر کے لیے عائد سپیڈو کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی۔کارڈ نہ رکھنے والے مسافر اب نقد میں کرایہ ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں چلنے والی سپیڈو بس میں سفر کے لیے سپیڈو کارڈ کی شرط عائد کی گئی تھی۔بس سروس کو کامیاب کرنے کیلئے کارڈ سسٹم متعارف کروایا گیا تاہم یہی کارڈ سسٹم اس بس سسٹم کے خسارے کی وجہ بن گئی ۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ملتان کی سپیڈو بس میں سفر کے لیے عائد سپیڈو کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی۔اس منصوبے کا آغاز چار روز پہلے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کچھی نے ملتان شہر میں چلنے والی فیڈر بسوں میں کیش پر سفر کرنے کی سہولت کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اب میٹرو بس کارڈ نہ رکھنے والے شہری نقد کرایہ ادا کرکے فیڈربسوں میں سفر کرسکیں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میٹر وبس منصوبہ کو اون کیا جائے گا اور اسے خسارے سے نکالنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈربسوں کے روٹس کو مضافات تک بڑھایاجائے گا۔محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خواہش ہے کہ تمام بڑے شہروں میں شہریوں کو فیڈربس سروس کی سہولت فراہم کی جائے اس سلسلے میں سٹڈی شروع کردی گئی ہے اور ماڈل پراجیکٹ کا آغاز ڈیرہ غازیخان شہر سے کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لودھرں اور بہاولپور کے درمیان روزانہ پانچ سے چھ ہزار طلباء و طالبات سفر کرتے ہیں ان کی سہولت کے پیش نظر سب سڈی کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے اور سروس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔