Live Updates

وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ،ْعوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے ،ْ شاہ محمود قریشی

عوام تھانہ کچہری کی سیاست سے تنگ آچکے ،ْ تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ہے ،ْ انشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ،ْ وزیر خارجہ

اتوار 11 نومبر 2018 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ،ْعوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے ،ْعوام تھانہ کچہری کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ،ْ تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ہے ،ْانشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔وہ گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل64 کے دورہ کے موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے۔

۔انہوں نے کہا کہ حیران کن امر یہ ہے ہماری حکومت کو آئے ہوئے ابھی 74 دن گزرے ہیں اور گزشتہ 74 سالو ںکا حساب مانگا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس شعبہ میں جائیں وہاں کرپشن کی گئی ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ عوام تھانہ کچہری کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔ انشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط اور سرسبز پاکستان بنائیں گے۔

اس موقع پر یونین کونسل 64کے اہل علاقہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو اپنے مسائل کی نشاندہی کی جس میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے یقین دلایا کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ اور جتنے فنڈز ہوسکے علاقے کی ترقی پر خرچ کریں گے۔ دریں اثناء مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل64 میں مختلف مقامات پر جاکر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اور ایک دن ہم نے بھی فانی دنیا سے کوچ کرجانا ہے لیکن جتنی باقی زندگی ہے ہماری کوشش ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے ملک وقوم کی خدمت کو یقینی بناسکیں۔اس موقع پر مہر حاجی اقبال حسین چاون، مہر حاجی محمد اکرم چاون، رانا گل محمد، رانا محمد ارشد کونسلر، مہر نذر حسین کھکہ ،ملک محمد ریاض درانی، مہر حاجی مظہر سیال، خان غلام عباس بلوچ، سید شوکت رضا بخاری، ملک جہانگیر مہر ،مہر ناصر رضا چاون، پروفیسر مہر اللہ دتہ چاون، مہر محمد سعید چاون، مہر محمد عارف سیال (ایس ڈی واپڈا) علی اکبر خان نیازی سمیت معززین علاقہ موجود تھے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات