کراچی، اغوا، جنسی زیادتی میں ملوث 18 اہم ملزمان کی فہرست تیار

محکمہ داخلہ نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کو کارروائی کے لیے خط لکھ دیا

پیر 12 نومبر 2018 14:02

کراچی، اغوا، جنسی زیادتی میں ملوث 18 اہم ملزمان کی فہرست تیار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) شہر قائد میں جرائم پر قابو پانے کے سلسلے میں منشیات فروشی، اغواء اور جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث 18 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے کراچی میں جرائم پر کنٹرول کے لیے 18 ایسے ملزمان کی فہرست تیار کر لی ہے جو منشیات فروشی، اغوا اور جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شہر کے پوش علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کو کارروائی کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ گروہ کے ارکان کی گرفتاری کے لیے سیکورٹی اداروں نے پوش علاقوں میں چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔