Live Updates

جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان پر اعتمادکا اظہار کرکے عوام کے جذبات سے کھیلنے والی جماعتوں اور افراد کو مسترد کردیا ہے،

پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی اور صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی پسماندگی دور کرے گی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری کی وفود سے گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 16:29

جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان پر اعتمادکا اظہار کرکے عوام کے جذبات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان پر اعتمادکا اظہار کیا ہے اور عوام کے جذبات سے کھیلنے والی جماعتوں اور افراد کو اپنے ووٹ سے مسترد کر دیا ہے، اب پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی اور صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی پسماندگی دور کرے گی اور عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پوراکیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی حلقہ میںملاقات کے لیے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں کھوکھلے نعروں اور سیاسی شعبدہ بازی سے رائے عامہ کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، آج عوام انہی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جو عام آدمی کی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ زرعی اور صنعتی ترقی خوشحالی کی ضامن ہے، پاکستان تحریکِ انصاف کے موجودہ دور میں زرعی اور صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب زرعی اور صنعتی انقلاب آئے گا اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کے کروڑوں کاشت کاروں کو پہنچے گا۔ جنوبی پنجاب کی خوشحالی پورے پنجاب اور پاکستان کی خوشحالی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت نے سٹیٹس کو توڑنے کا بیڑا اٹھایا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ قوتیں اپنی بھرپور طاقت کے سا تھ تبدیلی کے نعرے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لہٰذا عوام صبروتحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیںاوراپنی نمائندہ حکومت اورپسندیدہ قیادت پراعتماد رکھیں، یہ ملک ِ پاکستان جس معاشی پستی کے بحران میں ہماری حکومت کو ملا وہ چندماہ میں ختم نہیں کیا جا سکتا ،معاشی طورپرکمزورپاکستان اب بحران سے نکل چکا ہے، وسائل کا فقدان ہونے کے باوجود ہمارا حوصلہ جواں ہے ،ہم عوام کے ناتواں کندھوں سے بحرانوں کابوجھ اتارنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات