فیصل آباد ‘شہر صنعتوں اور مزدوروںکا ‘سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہوا‘گورنر پنجاب
پیر 12 نومبر 2018 17:56
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب ‘ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکیشن حافظ ممتاز احمد دیگر ارکان اسمبلی فیض الله کموکا ‘ شیخ خرم شہزاد ‘ رضا نصرالله گھمن ‘ راجہ ریاض احمد ‘ نواب شیر وسیر ‘ میاں وارث عزیز ‘ شکیل شاہد ‘ لطیف نذر ‘ خیال کاسترو ‘عادل پرویز گجر ‘ چیئرمین ایف ڈی اے ڈاکٹر اسد معظم ‘وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے ۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اہلیان فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا اور اب تمام ارکان اسمبلی بھر پور محنت اور خدمت سے نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے اور عوام عنقریب مثبت تبدیلی کے واضح اثرات دیکھیں گے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مخلص پارٹی کارکنوں سے ہی پارٹی کے وقار اور نیک نامی میں اضافہ ہوتا ہے جو پارٹی اپنے کارکنوں کو عزت نہیں دیتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی لہذا پارٹی کی سطح پر تمام فیصلوں میں کارکنوں کو اعتماد میں رکھا جائے گا اور ان کی مشاورت سے ہی پارٹی عہدے اور مختلف کمیٹیوں میں انہیں نمائندگی دی جائے گی ۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی قائدین سے ملاقات کے دوران ہمیشہ علاقائی ترقی اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے یہ ان کی عوام اور پارٹی کارکنوں سے گہری محبت کا ثبوت ہے ۔ گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ پارٹی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور گورنر ہائوس کے دروازے پارٹی کارکنوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں سے گہرا رابطہ رہے گا اور وہ آئندہ بھی کارکنوں سے تفصیلی ملاقات کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں متفقہ پالیسی اختیار کی جائے گی ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور پارٹی کو مستحکم کرنے میں اپنا متحرک اور فعال کردار ادا کریں تاکہ مثالی طرز حکومت سے نئے پاکستان اور تبدیلی کا وعدہ پورا ہو سکے ۔بعدازاں گورنر پنجاب نے سرکٹ ہائوس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا اس سلسلے میں ایک تقریب سرکٹ ہائوس میں ہی منعقد ہوئی ۔ وائس چانسلر پرورفیسر ڈاکٹر محمد علی اور مختلف شعبوں کے ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اعلی تعلیم کی سہولیات پسماندہ علاقوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کا مشن ہے ۔انہوں نے جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چنیوٹ سب کیمپس کے قیام کے امور میں تیزی سے پیش رفت کی جائے تاکہ مقامی طلبا و طالبات کو ان کی دہلیز پر اعلی تعلیم کی سہولیات جلد حاصل ہو سکیںمزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.