صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھارہی ہے‘ وزیراعلیٰ محمودخان
پیر 12 نومبر 2018 22:02
(جاری ہے)
اجتماع سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا جن میں ایم پی اے حاجی فضل الہٰی اوروزیراعلیٰ کے مشیر بابر خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں بچے پولیو کی وجہ سے جسمانی معذوری کا شکار ہوئے تو بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ ہمارے لئے ایک چیلنج بن چکا تھا، صوبائی حکومت نے اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر جدوجہد کا فیصلہ کیا جسکے نتیجے میں ہماری سابقہ صوبائی حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے، صوبائی سطح پر ای سی او ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا اہتمام کیا گیا اور اب ہم ایک نئے ولولے اور جذبے سے اس مرض کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں، گو کہ ہمارے دشمن نفسیاتی طور پر ہمارے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
قوموں پر قدرتی آفات آتی ہیں لیکن بہادر قومیں ان کا مقابلہ کرتی ہیں اور پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے،وزیراعظم عمران خان قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ صوبائی حکومت پولیو سمیت تمام مہلک بیماریوں سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔صوبے کے ہسپتالوں میں جان لیوا امراض کے علاج کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اس کے ساتھ حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کا سلسلہ بھی شروع ہے، ہم خیبر پختونخوا کو پولیو فری بنانے کے ہدف کے قریب ہیں، ہم ملکی سطح پر بھی پولیو کے مکمل خاتمے کی اس جنگ میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ نے علاقہ کے عمائدین کا اس آگاہی مہم پر شکریہ ادا کیا۔ انسداد پولیومہم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے بچوں کو قطرے بھی پلائے۔ پروگرام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.