فرنٹیئرکوربلوچستان سوئی رائفل کے زیراہتمام سوئی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،کیمپ میں سینکڑوں مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم،ترجمان ایف سی

پیر 12 نومبر 2018 23:56

کوئٹہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان سوئی رائفل کے زیر اہتمام سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں ایک روزہفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں ایف سی کے ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹراورپیرامیڈیکل اسٹاف نے 340سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن میں110 مرد،84عورتیں اور147سے زائدبچے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کیمپ میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ںمیں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :